پی این ایس طغرل کی کمشننگ تقریب ہڈونگ رونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منقعد ہوئی۔

چین(انٹرنیشنل ڈسک) پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ میں شمولیت پی این ایس طغرل کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی۔

چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے لیس ہے۔ یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:ماہی گیروں کے بچے اب کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے، تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے، زاہد البراہین بھٹی

اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جدید سامان حرب سے لیس جہاز کی تیاری پاک چین دوستی کا نیا باب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرز کے مزید تین جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *