آستانہ عالیہ درگاہ محسنیہ میں 33ویں عظیم الشان محفل میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا

قصور(نمائندہ خصوصی) استانہ عالیہ درگاہ محسنیہ میں 33 ویں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا محفل میلاد کی صدارت الشیخ محمد محسن منور یوسفی نے کی اور خصوصی خطاب فرمایا ،صاحبزادہ بیرسٹر احمد محسن محسنی نے بھی اپنے خطاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا صاحبزادہ ایڈووکیٹ محمد بن محسن محسنی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

جس میں علاقہ بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی محفل میلاد کا اہتمام آستانہ عالیہ درگاہ محسنیہ پر کیا گیا محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اس موقع پر ملک کے نامور نعت خواں حضرات نے حمد وثنا۶ اور ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی درگاہ مُحسنیہ کی انتظامیہ نے محفل پاک کےتمام مہمانان گرامی کا استقبال کیا اور تمام انتظامات سرانجام دئیے۔

مزید پڑھیں: عثمانیوں کی بے مثل و بے نظیر عادات

اس موقع پر الشیخ محمد محسن منور یوسفی کی جانب سےنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس پر خصوصی اور اصلاحی بیان کیا گیا۔جس کو اہل علاقہ کے لوگوں نے دل لگا کر سنا۔محفل پاک میں ملک بھر سے نامور شخصیات نےبھرپور شرکت کی محفل پاک میں آنے والے تمام افراد نے محفل پاک کے شاندار انتظامات پر اور محفل میلاد سجائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا محفل پاک کےاختتام پر ملکی سلامتی کےلیے خصوصی دعا بھی کی گئی محفل پاک کے اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *