سوشل میڈیا صارفین نے بھارت افغانستان میچ فکسڈ قرار دیدیا

افغان

ابوظہبی: کرکٹ شائقین آج کھیلے گئے بھارت اور افغانستان میچ کے نتیجے پر شکوک کا اظہار کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر میچ فکسڈ ہونے کا ٹرینڈ چل گیا، بلیو شرٹس کو گذشتہ 2 میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کو اپنے تینوں اگلے مقابلے بڑے مارجن سے جیتنا ضروری تھا۔

پہلا چیلنج ان فارم افغان ٹیم کا تھا جس میں بلیو شرٹس نے آسانی سے بڑی فتح سمیٹی، ریٹ بھی منفی سے مثبت ہوگیا، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی اوپنرز نے جب بولرز کی پٹائی شروع کی تو ٹویٹر پر ٹرینڈ چل گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے۔

صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک نے لکھا کہ افغان کرکٹرز نے آئی پی ایل میں معاہدے پکے کرلیے،ایک نے لکھا ’’ویل پیڈ انڈیا‘‘

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *