کراچى: شير شاه یوتھ کونسل کی جانب سے سیرت النبی ﷺ سیمینار کا انعقاد

کراچى : شیرشاه میں شير شاه یوتھ کونسل کی جانب سے سیرت النبی صلی اللّہ علیہ وسلم سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری طلحہ فصیح صاحب نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔

پروگرام میں شیرشاہ کے تعلیمی اداروں کے طلبہ نے مقابلہ نعت خوانی میں حصّہ لیا۔

دی جنریشن پبلک اسکول، سٹی پبلک اسکول،الائیڈ اسکول شیرشاہ کے طلبہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پروگرام میں معروف نعت خواں جناب حافظ انیس الرحمن، جناب حافظ حمید سعدی، جناب عادل عمران کی جانب سے حضور اکرم صلی اللّہ علیہ وسلم کی شان میں خوبصورت نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

پروگرام میں مہمان خصوصی ڈاریکٹر العصر فاؤنڈیشن جناب مفتی فضل سبحان صاحب کی جانب سے سیرت النبی پر خصوصی بیان کیا گیا

پروگرام میں علاقے کی سیاسی،سماجی اور تعلیمی شخصیات کے علاوہ علماء اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شیرشاہ یوتھ کونسل کے بانی اراکین جناب محمد آصف خان، عبدالرحمن یعقوب اور محمد عرفان کی جانب سے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی۔

مہمان خصوصی حضرت مفتی فضل سبحان صاحب کی جانب سے شیر شاہ یوتھ کونسل کے اب تک کی کیجانے والی سرگرمیوں کی تعریف کی ساتھ شیر شاہ یوتھ کونسل کے زمہ داران، انتظامیہ، نوجوان رضاکاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی اور شیر شاہ یوتھ کونسل کے پلیٹ فارم کو ہر طرح سے سپورٹ کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر مفتی سمیع اللّٰہ شامزئی صاحب کی جانب سے خصوصی دعا کرائی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *