مرکزی علماء کونسل پنجاب کے زیر اہتمام پیغام رحمۃ للعالمینﷺ کانفرنس کا انعقاد

لاہور: () مرکزی علماء کونسل پنجاب کے زیر اہتمام پیغام رحمۃ للعالمینﷺ کانفرنس جامع مسجد نہر والی جلو موڑ لاہور میں زیر صدارت چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی کے منعقدہوئی۔ جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیراحمد عثمانی مرکزی وائس چیئرمین مولانا شعیب الرحمان قاسمی مرکزی علماء کونسل پنجاب کے صدر مولانا قاری مشتاق احمد لاہوری پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ مقبول احمد مولانا محمد طیب عارفی حافظ حیدر علی مولانا محمد حنیف کمبوہ مولانا ضیاء الرحمن و دیگر علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالق کائنات نے رحمت کائنات ﷺ کے اوصاف حمیدہ میں سے ایک خاص اعلیٰ بے مثال اور با کمال وصف رحمت للعالمین ذکر کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی مکرمﷺ کو بے شمار ظاہری اور باطنی کمالات و خصوصیات سے مشرف فرمایا اور اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کوتمام جہان والوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔

مزید پڑھیں: تکنیکی، پیشہ ورانہ تربیتی نظام کے معیار، مطابقت کو بہتر بنانے میں صنعت کا ایک اہم کردار ہے، غزالہ ایچ سیفی

آپ ﷺ کی شفقت و رحمت اور ہمدردی کا یہ عالم تھا کہ اگر کسی غمزدہ اور پریشان حال کو دیکھتے تو آپ ﷺ اس کے دکھوں کا فوری مداوا کرتے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو کائنات میں شفیق رحیم اور عظیم بنا کر مبعوث فرمایا ہے اور نبی اکرم ﷺ کو محبت شفقت ہمدردی خیر خواہی خبر گیری اور غم خواری کے حسین جذبات اور اعلیٰ و ارفع احساسات سے نوازا گیا ہے۔ یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ سرور کونینﷺ اپنی امت کیلئے بے حد مہربان ہیں امت مسلمہ کی تکلیف اور مشقت آپﷺ کیلئے ناقابل برداشت ہے اور امت کی خیر خواہی آپﷺ کا طرۂ امتیاز ہے آپﷺ نے اپنی امت کی مغفرت اور بخشش کیلئے رب العالمین سے دعائیں مانگیں اور اللہ تعالیٰ سے امت کیلئے معافی کا وعدہ لیتے رہے، ہر جگہ اپنی امت کو یادرکھا اور امت کی خیر خواہی اور ہمدردی کو کبھی فراموش نہیں کیا یہ امت بھی ہمہ وقت حضور ﷺ پر درودو سلام پیش کرے اور حضورﷺ کی سنتوں کی پیروی کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *