ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

Uncategorizedورلڈامپیونٹی ڈے پر KUJ کا پریس کلب میں “ صحافت جرم نہیں...

ورلڈامپیونٹی ڈے پر KUJ کا پریس کلب میں “ صحافت جرم نہیں موضوع پر واک کیا گیا

کراچی : دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم میں عدم انصاف کا دن منایا گیا۔ انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس ( آئی ایف جے ) کی اپیل پر ورلڈ امپیونٹی ڈے کے موقعہ پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کراچی پریس کلب میں “ صحافت جرم نہیں “ کے موضوع پر واک کیا گیا۔

واک میں کے یو جے کے عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ سول سوسائٹی اور محنت کش تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی حصہ لیا۔ صحافیوں۔ میڈیا ورکرز اور محنت کش تنظیموں کے رہنمائوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ واک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں صحافیوں کے خلاف واقعات ہو رہے ہیں لیکن نہ ملزمان کی گرفتاری ہوتی ہے اور نہ صحافیوں کو انصاف ملتا ہے۔ موجودہ حکومت میں صحافیوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرکے پاکستان میں صحافت کرنے اور سچ لکھنے کو جرم قرار دیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واک میں کے یو جے کے صدر اعجاز احمد۔ جنرل سیکریٹری عاجز جمالی۔ نائب صدر لبنی جرار۔ ناصر شریف۔ حسن عباس۔ کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران۔ ڈاکٹر عبدالجبار۔ مختار بھائی جی۔ شمائلہ نواز۔ شیریں جامی۔ اور دیگر شریک ہوئے۔ جبکہ ٹریڈ یونین رہنمائوں کرامت علی۔ زہرہ خان۔ لیاقت علی ساہی اور دیگر نے شرکت کی۔

کے یو جے نے عالمی صحافتی برادری کے ساتھ یک آواز ہو کر صحافیوں کے خلاف جرائم کے واقعات میں عدم انصاف کے خلاف آواز بلند کی۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسکhttp://www.alert.com.pk
شاکر احمد خان نوجوان صحافی ‛ بلاگر اور سماجی کارکن ہیں۔ حال ہی میں جامعہ کراچی سے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا ہے۔ وفاق المدارس کے بھی فاضل ہیں۔ آپ ایک بہترین معلم بھی ہیں۔ سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق لکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا