فیصل آباد، حلقہ این اے106 ، آئندہ انتخابات میں مشاورت سے امیدوار کو منتخب کریں گے

فیصل آباد : مرکزی علماء کونسل پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ فیصل آباد حلقہ این اے106 میں آئندہ الیکشن میں علماء اور مشائخ مشاورت سے امیدوار کو منتخب کریں گے ختم نبوتؐ اور علماء کے گستاخ امیدواروں کو آئندہ الیکشن میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مرکزی علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام حلقہ این اے 106 ملت ٹاؤن میں پیغام رحمۃ للعالمین ؐ کانفرنس سے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناشبیر احمد عثمانی صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ مقبول احمد صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد اعظم فاروق ڈویژنل صدر فیصل آباد مولانا عابد فاروقی ضلعی صدر فیصل آباد مولانا نعیم طلحہ مولانا قاری ناصر فاروقی ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ثاقب عزیز ڈویژنل سیکرٹری جنرل مولانا کرم داد حذیفی مولانا جاوید آسی ضلعی سرپرست قاری محمد حیات نقشبندی محمد اعجاز شاہ کاظمی و دیگر علماء نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: سیرت طیبہ ؐ مخزن اخلاق کا خزینہ ہے

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے106 کے بارے میں مرکزی علماء کونسل پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس حلقہ میں آئندہ عام انتخابات میں ایسے امیدوارکو کامیاب بنایا جائے گا جو عقیدۂ تحفظ ختم نبوتؐ و تحفظ ناموس رسالت ؐاور علماء اور مشائخ سے والہانہ محبت کرتا ہو۔

حلقہ این اے 106 میں ماضی میں ایسے لوگ کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے کرپشن سے مال جمع کرکے ووٹ خریدے ہیں اور فیصل آباد شہر میں متکبرانہ سیاست کو فروغ دیا ہے حلقہ این اے 106 میں آئندہ انتخابات میں وہی امیدوار کامیاب ہو گا جس کی تمام مسالک مشترکہ طور پر سپورٹ کریں گے ماضی میں اس حلقہ سے بد قسمتی سے ایسے امیدوار کو کامیاب کیا گیا جن کی ہمدردیاں قادیانیوں کے ساتھ ہیں اور حضورﷺ کی ختم نبوتؐ کے مسئلے پر ان کا مؤقف غیر تسلی بخش ہے اور خاص طور پر قومی اسمبلی میں وقف املاک ایکٹ و دیگر اسلامی قوانین جب زیر بحث آئے ۔

مزید پڑھیں: حضورؐ سے محبت اور میلا د شریف میں شرکت ایسی حرارتی توانائی ہے جو ماہیت کو بدل دیتی ہے، ڈاکٹر عزیر محمود الازہری

اس موقع پر بھی اسلام اور اسلامی تشخص کو بچانے کیلئے کوئی آواز بلند نہیں کی گئی ہر ایوان میں موجود صرف مذہبی نمائندے ہی اسلام اور مذہب کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں وہاں پر بعض سیاسی رہنماؤں کی زبانیں بند ہو جاتی ہیں منکرین ختم نبوت کے سہولت کاروں کی شکست کیلئے ابھی سے علماء متحرک ہو جائیں مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی علماء کونسل فیصل آباد سے منسلک علماء کو ہدایات جاری کی ہیں حلقہ این اے106 میں ابھی سے رابطہ مہم شروع کی جائے ہفتہ وار اور ماہانہ مرکز کو رابطہ مہم کی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ دی جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *