حضورؐ سے محبت اور میلا د شریف میں شرکت ایسی حرارتی توانائی ہے جو ماہیت کو بدل دیتی ہے، ڈاکٹر عزیر محمود الازہری

کراچی: ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری صدر الرابطۃ العالمیہ شاخ جامعۃ ا لازہر پاکستان نے سندھ یونیورسٹی جام شورو میں منعقدہ انٹر نیشنل میلاد مصطفی کانفرنس میں شریک پروفیسرز،ڈاکٹر زاور یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے ڈینس اور اسٹوڈنٹ سے خطاب کیا۔

انہوں نے ایک سائنسی نقطہ سے میلاد کی فضیلت کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ جس طرح حرارتی توانائی سے ایک شئی کی ماہیت و ہیت تبدیل ہو جاتی ہے مثلا ً برف کو حدت ملے تووہ پگل کر پانی بن جاتی ہے،پانی کو حدت ملے تو وہ آبی بخارات میں تبدیل ہو جاتا ہے جبکہ یہ حرارتی توانائی کسی کو نظر نہیں آتی بلکل اسی طرح حضور ﷺ سے محبت اور میلا د شریف میں شرکت ایسی حرارتی توانائی ہے جو انسان کی ماہیت کو بدل دیتی ہے یعنی گناہ گارکو بھی نیکوں کار بنا دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: ہراج قوم کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ مجھ سے محبت کیاور ساتھ دیا ، یوسف رضا گیلانی

اس کانفرنس میں جامعۃ الازہر مصر سے جناب ڈاکٹر جمال فاروق نے آن لائن خطاب کیا سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر محمدصدیق کلہوڑو،ڈین آف فیکلٹی جناب ڈاکٹر حافظ منیر احمد، ڈاریکٹرآف فیکلٹی جناب زین العابدین، جناب پروفیسرڈاکٹر صاحبداد سکندری،جناب پروفیسر نظر حسین سکندری،جناب محمد اسلم رضا الازہری، جناب شاہ نواز زبیری،جناب محمد سجاد الحسنی،جناب محمد شریف نقشبندی اور دیگر اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *