سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی آفیسرز ایسو سی ایشن کا پہلا یومِ تاسیس

کراچی: () سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں آفیسرز کی نمائندہ ایسوسی ایشن سموا کا پہلا یومِ تاسیس سر شاہ نواز بھٹو آڈیٹوریئم میں منایا گیا، جس میں تمام افسران بشمول وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن اور رجسٹرار ایس ایم آئی یو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد ایسوسی ایشن کے ایک۔سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا، صدر سموا مشتاق محمد گوپانگ نے اپنی تقریر کے دوران افسران کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام حقوق کے حصول کے لئے متحد ہونا ناگزیر تھا اور یہی ایسوسی ایشن کے قیام کی وجہ بنی، آج ہم سب اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے متحد ہیں، قیام سے اب تک ایسوسی ایشن نہ صرف افسران کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی ترقی کے لئے بھی اقدامات اٹھانے میں افسران کی نمائندہ تنظیم مصروف عمل ہے۔

مزید پڑھیں: 29 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں تاریخی احتجاج شروع ہوگا، شازیہ مری

مہمان خصوصی وائس چانسلر ایس ایم آئی یو کا کہنا تھا کہ افسران کسی بھی ادارے کا اہم ستون ہوتے ہیں، سندھ مدرستہ کا ہر افسر میری نمائیندگی کرتا ہے،ملازمین کے جائز حقوق کے حصول کے لئے ماضی میں بھی تعاوون کیا ہے اور آئیندہ بھی اس کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔

جنرل سیکریٹری اظہار حسین اپنی تقریر کے دوران کہا کہ سموا کا قیام بذاتِ خود کسی انقلاب سے کم نہیں، اس وقت سموا کی کاوش سے افسران کو ایم ایس الائونس، کمپیوٹر الائونس اور دیگر الائونس کے حصول کے لئے بہت مؤثر کردار ادا کیا، ابھی سینیارٹی لسٹ پر کام جاری ہے جس کے بعد پروموشن کے حصول کے لئے بات کی جائے گئ، ان تمام معاملات پر مینیجمنٹ سے رابطے میں ہیں اور ان کے حل کے لئے پر امید ہیں،

مزید پڑھیں: کراچی، آئی جی موٹروے پولیس کیجانب سے ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کا افتتاح

سینیئر نائب صدر عبدالوحید جتوئی نے تمام افسران کو ایسوسی ایشن کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کسی بھی معاشرے میں مسائل حل کرنے کا سب سے موثر پلیٹ فارم ہے، پریس سیکریٹری صداقت حسین نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ایسوسی ایشنز جمہوریت کا عملی نمونہ ہیں ،مہنگائی اور افراتفری کے اس دور میں ملازمین کو تمام وسائل فراہم کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ایسو سی ایشن نہ صرف فعال ہوں بلکہ منظم بھی ہوں، سموا اپنے ممبران کی نمائندگی ہر پلیٹ فارم پر کرتی چلی آئی ہے اور آئیندہ بھی سموا عہدیداران اس عزم کے لئے پیش پیش رہیں گے۔ تقریب کی میزبانی ممبر سموا اور منیجر اسٹوڈنٹ افیئرز زنیرہ جلالی نے کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *