پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی کی وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی سے ملاقات

اسلام آباد: () پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات جاسم بن سیف احمد السلاطی کی طرف سے ایک خط پہنچایا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر زیدی نے خطے کے لیے خاص طور پر میری ٹائم سیکٹر میں اپنے وژن کا اشتراک کیا اور اس بات کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح قطر میری ٹائم امور کی طرف سے اٹھائے گئے گئے مختلف اقدامات اور منصوبوں میں حصہ لے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: خوردونوش کی اشیا ء میں افراط زر، چینی پر ٹیکس کی شرح 8.5 فیصد تک لائی جائے: ایف پی سی سی آئی

قطری سفیر نے پاکستان کے سمندری شعبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور وفاقی وزیر کو قطر کے دورے کی دعوت دی تاکہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے دعوت قبول کی اور مستقبل میں بھی قریبی رابطہ قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *