رائےونڈ عالمی تبلیغی اجتماع ، شرکاء سے چند گزارشات

رائےونڈ عالمی تبلیغی اجتماع 2021 میں شرکت کرنے والے سعادتمند حضرات سے کچھ گزارشات۔ رائیونڈ اجتماع تقریباً دو سال محدود تعداد اور ایک ہی مرحلے میں ہو رہا تھا لیکن اس سال الحمدللہ 2021 سالانہ اجتماع انشاءاللہ پوری رونقوں کے ساتھ ہوگا.
🔹حصہ اول: 4 نومبر2021 عصر کی نماز سے 8 نومبر2021 کی صبح تک
🔹حصہ دوم: 11نومبر2021 عصر کی نماز سے15نومبر2021 کی صبح تک ہوگا

1️⃣نمبر ایک تو گاڑی کو واپس نہ چھوڑو اور گاڑی کے عملے کو اعمال میں ساتھ لے جائیں.
2️⃣اگر موسم کی خرابی کی وجہ سے دھند وغیرہ ہو تو سفر دن کو کرنا .
3️⃣جس صوبہ سے آپ آ رہے ہیں مختلف راستوں کو اخطیار کرنا تاکہ دوسروں کو بھی تکلیف نہ ہو۔
4️⃣ اس قسم کہ آلات ساتھ ہرگز نہ لانا جو آپکے قیمتی ٹائم کو برباد کر دیں۔
5️⃣پینڈال میں ایک دوسرے کا اکرام کرتے ہوئے رہنا ہے اور پارکنگ میں بڑی گاڑیوں کو بڑی کے ساتھ اور چھوٹی گاڑیوں کو چھوٹی کے ساتھ کھڑا کرنا۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ ناظم اتحاد بلدیاتی انتخابات میں جیت کے لیے پُر عزم

6️⃣ضرورت کے علاوہ بازار نہ جانا،
7️⃣بیان سب مجمع منبر کے قریب نہیں سن سکتا اس کا بھی خیال رکھنا۔
8️⃣ پینڈال میں صفائی کا خیال رکھنا تمباکو نوشی پینڈال کے اندر مناسب نہیں،
9️⃣اپنے تمام ساتھیوں کو اعمال میں جوڑ کر رکھنا
🔟نماز کی جماعت جب کھڑی ہو تو آگے سے آگے جا کر پڑھنا
اختتامی دعا کے باد پہلے موٹر سائیکل کو نکالا جائے گا پھر گاڑیوں کو نکلنے کی اجازت ہوگی اور آخر میں بس اور ٹرک والے نکلیں.

اللہ پاک اس عالمی اجتماع کو آسان فرمائے قبول فرمائیں.

نوٹ: ادارے کا تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں، یہ بلاگ مصنف کی اپنی رائے پر مبنی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *