ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ ناظم اتحاد بلدیاتی انتخابات میں جیت کے لیے پُر عزم

ڈیرہ اسماعیل خان: (نثاربیٹنی سے)،سابق ناظم گیلانی ٹاون اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت جازب جاوید بھابھہ کے آفس میں ڈیرہ ناظم اتحاد کے اہم ممبران انوربھٹی، محمد طاہر اور حمید بھٹی کا آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر سابق ناظم گیلانی ٹاون جازب جاوید بھابھہ اور دیگر سابقہ ناظمین نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور ڈیرہ ناظم اتحاد کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سےحصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: کمشنر کراچی کا نسلہ ٹاور گرانے کیلئے اداروں کو خط، بلڈنگ کے گیس کنکشن منقطع

اس موقع پر جازب جاوید بھابھہ نے کہا کہ ڈیرہ ناظم اتحاد پہلے دن کی طرح مضبوط ہے بلکہ پہلے سے بڑھ کر مضبوط اور پرعزم ہے، ان شاءاللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جیت ڈیرہ ناظم اتحاد کی ہوگی، ممبران انور بھٹی، جازب جاوید بھابھہ، محمد طاہر اور حمید بھٹی نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم کیا

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *