بنوری ٹائون میں وفاق المدارس کی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،

رپورٹ : اخترشیخ

وفاق المدارس کی جانب سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مدارس کے طلبہ کی صلاحتیوں اور ان کی تعلیمی قابلیت کو سراہا گیا تھا ، جس میں پشاور ،اسلام آباد اور لاہور میں تقریبات کی گئی تھیں اور اسی سلسلے کی آخری اور بڑی تقریب کراچی میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹائون میں 6 فروری کو تقریب منعقد کی جائے گی .

اس تقریب میں سرکاری تعلیمی بورڈز کے سربراہان سمیت سینئرصحافیوں اورکراچی پریس کلب کے عہدیداران کو دعوت دی گئی ہے .وفاق المدارس العربیہ سندھ کے ترجمان مولانا طلحہ رحمانی کا کہنا ہے کہ وفاق المدارس کی تعلیمی خدمات کو ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے سراہنا قابل تحسین ہے اور اب یہ اجتماع ان شاءاللہ تاریخ ساز ہوگا ۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام بروز جمعرات 6 فروری کو جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں ہونے والی تقریب کی تیاریاں زور وشور جاری ہیں ، وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی نے اپنے وفد کے ہمراہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد خان ، میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سعیدالدین خآن کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے س۔

اس موقع پہ معروف تعلیمی بورڈز کے سربراہان نے وفاق المدارس کی تعلیمی وامتحانی نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کے طلبہ کی عصری امتحانات میں نتائج سے مدارس کے نظام ترتیب کو شان دار بھی قرار دیا۔ وفد میں مولانا محمد ادریس اورمولانا عمر العباسی بھی شامل تھے۔

دریں اثنا وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی نے کراچی پریس کلب سمیت میڈیا ہاوسز کا بھی دورہ کر کے پریس کلب کے عہدیداران اور ذرائع ابلاغ کے معروف ذمہ داران کو 6 فروری کی تقریب کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پہ مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ اجتماع ان شاءاللہ تاریخ ساز ہوگا ، اس اجتماع کے انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کیلئے آج بروز منگل وفاق المدارس کے مسؤلین ومنتظمین کا اہم اجلاس ناظم صوبہ سندھ مولاناامداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں ہوگا ، جس میں مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران شریک ہوں گے ۔

Show More

One Comment

  1. جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹائون کا یہ اقدام انتہائی خوش آئند ہے ، اور کامیاب طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close