پاکستان علماءکونسل کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

کراچی : پاکستان علماء کونسل کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس جنرل سیکریٹری مولانا اسعدزکریا قاسمی کی سرپرستی میں اور مفتی عبدالغفور اشرفی کی زیر صدارت پاکستان علماء کونسل سندھ سیکریٹریٹ جامعہ اسلامیہ انوار العلوم گلبرگ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ربیع الاول کی عشرہ رحمت اللعالمین منانے کے حوالے سے مرکز اور ضلعوں کی سطح پر سیرت سیمینارز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے ضلعی کنویئنرز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،علاوہ ازیں مرکزسیمنار7نومبر بروزاتوار پاکستان علماء کونسل سندھ سیکریٹریٹ جامعہ اسلامیہ انوار العلوم گلبرگ میں معنعقد ہوگاجس میں اہم شخصیات شرکت کریں گے۔

اس موقع پر صدرکراچی مفتی عبدالغفور اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کراچی میں اپنی خدمات مزید تیز کرے گی معاشرے کی اصلاح اور دینی اداروں کی حفاظت کیلئے اور انتظامیہ سے تعاون کیلئے کوشاں رہے گی۔

اجلاس میں ضلع اورنگی سے قاری محمد اقبال اور مولانا عبد الحق صاحب نے پاکستان علماء کونسل میں شمولیت اختیار کی۔

اجلاس میں تنظیم کو کراچی کے سطح پر متحرک اور فعال بنانے کیلئے جدوجہد تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *