دپیکا اور رنویر نے آئی پی ایل کی ٹیم خریدنے کی تیاری کرلی

دیپیکا پڈوکون

ممبئی: بھارتی اداکارہ دپیکا پاڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے انڈین پریمیئر لیگ میں کرکٹ ٹیم خریدنے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ دپیکا پاڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ آئی پی ایل میں کرکٹ ٹیم خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دپیکا اور رنویر نے نئی سرمایہ کاری کے لیے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دونوں میاں بیوی آئی پی ایل کی نئی ٹیموں کے لیے ہونے والی بولی میں شرکت کریں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سال 2022ء میں آئی پی ایل میں مزید ٹیمیں شامل کرنے جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی نئی آنے والے فلم بھی کرکٹ سے متعلق ہی ہے۔ ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’89‘ میں رنویر سنگھ معروف بھارتی کرکٹر کپیل دیو اور دپیکا پاڈوکون ان کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کو رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *