ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:سری لنکا نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

اومان: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبر نی نے ٹاس جیت کر سر ی لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔سری لنکانے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا ڈی سلوا نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاتھوم نیسنکا 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک آڈیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

172 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں سری لنکا نے میچ 70 رنز سے اپنے نام کرتے ہوئے اگلے مرحلے سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بالبر نی 41 اور کرٹس کیمفر 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *