پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کی ہدایات

کراچی: () پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو کی کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ، کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی قلیل مدت میں دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایک سال سے کوئی پولیو کیس سامنے آیا نہ پولیو وائرس ملا ، اقبال میمن

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی شہر کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *