اوکاڑہ عوام کی خدمت لیکسو ڈیپارٹمنٹ کا اولین مقصد و مشن ہے، عرفان علی مسعود

اوکاڑہ(نمائندہ نادیہ تبسمِ) بجلی کی صورت حال پر اس وقت کئی طرح کے سوالات زیر گردشِ ہیں مگر ان باتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس موقر ادارے کی اہمیتِ کے حوالے سے اوکاڑہ لیکسو ڈیپارٹمنٹ آپریشن کے ایکسین عرفان علی مسعود سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے موجودہ صورت حال پر انکے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں کئے گئے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے صارفین کو بر وقت ان کی طرف سے کی گئی شکایات کا تدارک کرنا اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں میں نے اپنے صارفین کیلئے ہر ممکن طریقے سے جائز شکایت کا ازالہ کرنے کیلئے اپنے عملے کو پابند کر رکھا ہے میرے ہوتے ہوئے۔ اگر میرا کوئی اہلکار کسی سے لین دین کی بات کرے تو میرے پاس بلا خوف خطر آکر میرے نوٹس میں لا ئے انکے خلاف بھرپور قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: درگاہ محسنیہ کی گلی کانام نبی کریم ﷺ کی نسبت سے ’’محسنِ اعظم ﷺ سٹریٹ ‘‘ رکھنے پر مبارک باد

اوکاڑہ لیکسو ڈیپارٹمنٹ آپریشن کے ایکسین عرفان علی مسعود نے اخباری بیان میں کہا کہ ضلع بھر میں بجلی چوری کرنے والے عناصر کو کسی طور معافی نہیں ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ اہل اوکاڑہ کی خدمت لیکسو ڈیپارٹمنٹ کا اوّلین ترجیح ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *