لاہور، ماڈرن اسلامک کیلی گرافی مقابلہ ہری پور کے ضمیر الحسن نے جیت لیا

ہری پور: () گورنمنٹ ہائی سکول شادی حطار ہری پور کے انتہائی محنتی اور قابل ڈرائنگ ماسٹر سید ضمیر الحسن نے مقابلہ ماڈرن اسلامک کیلی گرافی منعقدہ الحمرا آرٹ گیلری (لاہور آرٹس کونسل) لاہور میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔اس مقابلے میں آل پاکستان سے 400 سے زائد امیدوراوں نے حصہ لیا۔14 اکتوبر کو پینٹنگز کی نمائش کی گئی اور 15 اکتوبر کو ڈیمو دیئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: کرنل ریٹائرڈ تاج سلطان جیسے عظیم افسران ہمارے لئے باعث فخر ہے

مقابلے میں دوسری پوزیشن فیصل آباد (پنجاب) کے زبیر مغل اور تیسری پوزیشن لاہور (پنجاب) کے امجد علوی نے حاصل کی۔سید ضمیر الحسن نے آرٹ گیلری میں ڈیمو کے طور پر ایک اور پینٹنگ بھی بنائی جو کہ گیلری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار زلفی نے وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کو تحفے میں پیش کی۔

سید ضمیر الحسن کو 25 ہزار نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ہری پور کے تعلیمی حلقوں میں سید ضمیر الحسن کی اس بہترین کارکردگی کو خوب سراہا جا رہا ہے آپ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہری پور کا سرمایہ ہیں۔ بلاشبہ آپ نے ضلع ہری پور کا نام اور اس کے باسیوں کا سر پورے پاکستان میں فخر سے بلند کر دیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *