پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان،FATF کا اجلاس آج سے شروع ہوگا

پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا نیا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا۔

اجلاس 20 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں دہشت گردی کے خلاف عالمی کارروائی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

یہ اجلاس ڈاکٹر مارکس پلیئر کی زیرصدارت ہو گا جن کا تعلق جرمنی سے ہے۔ اجلاس میں عالمی نیٹ ورک ، مبصر تنظیموں کے مندوبین، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ (یو این) اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس کے 205 ارکان شریک ہوں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *