سکیورٹی پلان برائے 12 ربیع الاول جلوس

کراچی پولیس بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

12 ربیع الاول کے روز مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 4294 افسران و جوان موجود رہینگے۔

کراچی پولیس کے 78 سینئر افسران سمیت 747 این جی اوز، 4087 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں

سکیورٹی ڈویژن کے 658 اہلکاروں سمیت اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے 400 کمانڈوز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس مانیٹرنگ کیلئے موجود رہیگی

ایس ایس یو کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔

اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

بارہ ربیع الاول کے جلوس کیلئے ٹریفک کے متبادل روٹس ترتیب دیئے گئے ہیں

مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں

کراچی پولیس بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Exit mobile version