انڈے پر 12 ہزار ریکارڈ سوراخ کرکے بنایا گیا فن پارہ

سوئیوں مدد سے انڈوں پر سوراخ کرنے والے فن کار نے مرغی کے انڈے پر 12 ہزار سوراخ کرکے ایک فن پارہ بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
اس سے قبل انڈوں پر سوراخ کرکے فن پارے بنانے کا ریکارڈ ایک پاکستانی فن کار کے پاس تھا جنہوں نے 8708 سوراخ کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
حمیت نامی یہ غیر ملکی فن کار آج سے تقریباً 32 سال قبل ایک حادثے میں معذور ہوگئے تھے۔
انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور انڈوں پر سوراخ کی مدد سے تصاویر بنا کر اور انہیں فروخت کرکے گزر بسر کرتے رہے۔
اب وہ اس فن کے زبردست ماہر ہوچکے ہیں، ان کی بنائے ہوئے شاہکار اب بہت مہنگے ہیں اور دنیا بھر میں فروخت بھی ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک ڈیزائن بنانے میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں