کراچی، جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کی تیا ریا ں مکمل

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )ملک بھرکی طرح کراچی سمیت سندھ بھرمیں 12 ربیع الاول جشن میلاد النبی ﷺ منگل کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا صبح کا آغاز صبح بہاراں سے ہوا ، مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔

طلوع آفتاب سے پہلے صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی،شہر کی فضائیں درود وسلام سے گونجیں گی شہریوں کی بڑی تعداد نیاز کی تقسیم کا اہتمام کرے گی ، جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے شہر بھر سے جلوس برآمد ہونگے ، مرکزی جلوس عید میلاد اٰلنبیؐ 3؍بجے سہ پہرنیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈ علامہ شاہ عبد الحق قادری ، حاجی حنیف طیب،مولانا ابرار احمد رحمانی ودیگر علماء کی قیادت میں نشتر پارک کیلئے روانہ ہوگا اوربعد نمازعصر نشترپارک میں جلسہ ہو گا۔

مزید پڑھیں: جشن عید میلاد النبی کی خوشیاں مبارک ہوں، نجم احمد شاہ

پہلا جلوس دس بجے دن کورنگی سے جماعت اہلسنت کے تحت نکالا جائے گا، ایک بڑا جلوس سنی تحریک کے تحت ثروت اعجاز قادری کی سربراہی میں نکلے گا۔جشن عید میلادالنیﷺ کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی جلوس کی گذر گاہ نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ ، عید گاہ ، لائٹ ہائوس اور بولٹن مارکیٹ تک 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لئے انسداد دہشت گردی اسکواڈ تعینات ہوگا جبکہ اونچی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز کو تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی تین ٹیمیں جلوس کے روٹ کی سوئیپنگ کریں گی، اس موقع پر ایک ہزار پولیس موبائل تعنیات کرنے کا سیکورٹی پلان ہے جبکہ پانچ سو موٹرسائیکل سوار اہلکار گشت کریں گے۔ علامہ شاہ عبد الحق نے کہا ہےکہ جشن میلاد مصطفیٰؐ کو شا یا ن شا ن طو ر پر منا نے کی تیا ریا ں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان مصطفیٰؐ جانِ رحمت کے چاہنے والوں کی سرزمین ہے ملک کے درودیوار ہمیشہ درودو سلام سے گونجتے رہیں گے،عظمتِ مصطفیٰؐ کے پر چم کو بلند رکھنے کیلئے لبیک یا رسو ل اللہ کی صداؤں میں 12 ربیع الاول میلا د النبیؐ کے جلو سوں اور جلسوں میں بھر پو ر شرکت کریں گے، انہو ں نے واضح کیا کہ غلامان مصطفیٰؐ کسی دہشت گرد ی ،بدامنی ،خو ف و ہراس سے ہر گز گھبرانے والے نہیں ہیں نبیؐ کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلا د النبیؐ کا جشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: میڈیکل کالجز ایڈمیشن معاملہ، صوبائی وزیر صحت سندھ کی صدارت میں اہم اجلاس

عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت کراچی کے رہنماؤں نے دورہ کیا، رہنمائوں نے کہا کہ عید میلا د النبیؐ کے مو قع پر قیا م امن ،بجلی کی بلا تعطل فرا ہمی اور بلدیا تی سہو لتوں کو یقینی بنا نا حکو مت و انتظا میہ کی بنیا دی ذمّہ داری ہے جس میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی نہ برتی جائے۔ کراچی میں 12ربیع الاول کو جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام شہر کے 40سے زائد علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس بر آمد ہوں گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوکر نشتر پارک پہنچیں گے۔

جماعت اہلسنت کے مطابق شیر شاہ بکرا پیڑی ، چاکی واڑا، دریا آباد، نیازی چوک، اور لیاری کے علاقوں، نور مسجد، جوبلی، الانہ مسجد، رنچھوڑ لائن او ر جناح مسجد برنس روڈ، لائنز ایریا اور خداد کالونی،ناظم آباد ،گلبہار،لسبیلہ او ر گارڈن،گلبرگ، علی آباد، حسین آباد، صدیق آباد، کریم آباد، لیاقت آباد، نیوکراچی،ملیر سعود آباد اور کھوکھرا پار اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *