ہری پور : مغل سپر لیگ سیزن (2) کرکٹ ٹورنامنٹ کی پر وقار افتتاحی تقریب

ہری پور : مغل سپر لیگ سیزن (2) کرکٹ ٹورنامنٹ کی پر وقار اور پر حجوم افتتاحی تقریب کا ہریپور کے موضع کیلگ میں انعقاد۔تقریب کی مہمان خصوصی پی ٹی آئ شعبہ خواتین ھزارہ ڈویژن کی جائنٹ سیکرٹری مس حنا خان تھی۔

تقریب میں معروف سماجی و سیاسی شخصیات سابق تحصیل ممبر حزب اللہ خان گل حمید خان ۔ طاہر مغل نسیم خان ۔پرویز خان ۔جاوید خان ۔وقار خان ۔رائیس خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں آمد پر مہمان خصوصی مس حنا خان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔تقریب سے خطاب کے دوران مس حنا خان نے کہا کے پی ٹی آئ کی حکومت نے کھیلوں۔تعلیم اور سیاحت کے فروغ کے لئے ایک خطیر رقم مختص کر رکھی ہے۔مس حنا خان نے کہا کے کھیل تفریح کے ساتھ ساتھ نوجوان طبقے کو بے راہ روی اور منشیات سے بچاتے ہیں ۔

مس حنا خان نے اس موقع پر بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ منعقد کرانے والی کمیٹی کے لئے 15 ھزار روپے نقد انعام اور علاقے کی نادار اور ھنر مند خواتین کے لئے دو سلائی سینٹر دینے کا اعلان کیا۔

تقریب کے آخر میں مس حنا خان نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعمات دئیے ۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ کی آرگنائزینگ کمیٹی کی جانب سے مس حنا خان کو شیلڈ دی گئی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *