مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں پیپلزپارٹی جلسہ کے لئے پنڈال سج گیا

peoples party flag fire

کراچی: کراچی کی سیاست میں ایک اوردھماکہ خیز انٹری کیلئے مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں پیپلزپارٹی کے تاریخی جلسہ کے لئے پنڈال سج گیا

مختلف علاقوں سے پیپلزپارٹی کے کارکنان کی ریلیاں اورجلوس باغ جناح روانہ ہوگئے۔

تحریک انصاف کی سندھ پریلغارکے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کارکنان کے اصرار پر کراچی کی سیاست میں ایک اور دھماکہ خیز انٹری کیلئے 17 اکتوبرکو کراچی کے باغ جناح میں تاریخی جلسے کا فیصلہ کیا۔

کراچی۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ،وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب،پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی،مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، نجمی عالم، ذوالفقار قائمخانی، سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا،کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان،سردار خان، لالہ رحیم، اقبال ساند، فرحان غنی، شکیل چوہدری، جانی میمن ۔ وقاص شوکت اور پارٹی ورکرزنے شب وروزجلسہ کی تیاریوں میں حصہ لیا

باغ جناح جلسہ میں قائدین کے لیے 120 فٹ لمبا، 50 فٹ اونچا 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار ہوگیا

جلسہ گاہ میں 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں

جلسہ گاہ اور اطراف میں لائٹنگ اورشرکائ کو جلسہ کی کارروائی دکھانے کے لیے ویڈیواسکرینزاورساونڈسسٹم کا خصوصی انتظام

جلسہ میں آنے والے شرکاء کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے چاروں اطراف علیحدہ علیحدہ جگہ مختص

جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے خواتین کے لیئے الگ گیٹ جبکہ مردوں کے لیے دو اطراف سے داخلی راستے بنائےگئے ہیں۔

باغ جناح جلسہ میں  اسٹیج سے جلسہ گاہ میں داخلے اورشرکت کے لیے آنے والوں کی سیکورٹی سے گاڑیوں کی پارکنگ تک تمام انتظامات کے لیے پولیس اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ پیپلزپارٹی اورذیلی تنظیموں کے ورکرزسیکورٹی پلان، ٹریفک پلان، پارکنگ پلان سمیت دیگرامورمیں معاونت کررہے ہیں۔

سیکورٹی پلان ٹریفک پلان کے تحت سندھ بھر سے آنے والے قافلوں کی گاڑیوں کی پارکنگ مختص کردہ پارکنگ ایریا میں کرائی جائے گی۔

پی ایس ایف پیپلز یوتھ اور پیپلز اسٹوڈنس کے تحت 20 افراد پر مشتمل 30 سے زائد گروپ سیکورٹی، پارکنگ سمیت دیگر امورمیں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے متحرک

جلسہ گاہ میں خواتین انکلوژر کے لئے خواتین پر مشتمل گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو خواتین کے داخلی راستوں کے علاوہ خواتین کے لیے مختص ایریا میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

پارٹی چیئرمین سمیت تمام مرکزی قائدین کے لئے جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لئے علیحدہ راستہ مختص ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *