حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائےذلیل کر رہی ہے، صفدر خان باغی

PMLQ leader KP

پشاور : سابقہ ناظم اور ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور صفدر خان باغی نے ملک بھر پٹرول ڈیزل گیس بجلی اور آشیا خوردنوش کوکنگ آئل گھی چینی آٹا وغیرہ ھوشربا اضافے پر موجودہ حکومتی پالیسیوں پر شدید الفاظ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا۔ وزیراعظم عمران خان صاحب بذات خود اور اپنی وفاقی و صوبائی وزیروں، مشیروں، ایم این ایز، ایم پی ایز ،گورنرز ،وزیراعلی اور حکومتی اہلکاروں, سیکرٹریوں ،ڈی جی دیگر سرکاری اہم پوسٹوں پر مامور نمائندوں کو ملنے والی تمام VIP مراعات مفت فیول ، مفت بجلی اور ائیر ٹریول ٹکٹوں اور لگثری فائیو سٹار ہوٹلز رسیٹ ہاوس ،گیسٹ ہاؤس الاونسز فلفور بند کرے۔

سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر صفدر خان باغی نے موجودہ برسر اقتدار حکومت کی جانب سے پیش کردہ پالیسوں اور تبدیلی کی آڑ میں پاکستانی معصوم غریب عوام کے ساتھ جو کھیل کھیلا اور رچایا جا رہا ہے۔اسکے سنگین نتیجے مسقبل قریب میں رونما ہونے کے خدشات ہیں۔وزیراعظم عمران خان صاحب نے اگر بروقت بڑھتی مہنگائی کے بدلے میں عوام کو فلفور ریلیف نہیں دیا تو ملک بھر میں انارکی پھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ آئے روز پیٹرول ڈیزل بجلی سوئی گیس ٹیکسوں اور دیگر اشیاء خوردونوش میں بے انتہا ہوشربا اضافہ عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم پھینکنے کے برابر ہے۔

سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل ممبر صفدر خان باغی نے کہا کہ حکومت ایک جانب آئے روز تمام اشیاء خوردنوش فیول ایندھن گیس بجلی ٹیکس کی مد میں آئی ایم ایف کی ہدایات پر اضافہ کرتی چلی جا رہی ہے اور دوسری جانب بے روزگار دھیڑیدار بے سہارا یتیم و یاسیر اور بیوہ مظلوم اور بالخصوص سفید پوش عام آدمی کا جینا دشوار گزار ھو چکا ہے۔حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام شدید غم وغصہ اور ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے۔جبکہ دوسری جانب بذات خود وزیراعظم عمران خان صاحب اپنی تنخواہوں میں چھ سو فیصد اضافے کے ساتھ اپنے وفاقی و صوبائی وزرا ،مشیروں گورنرز، وزیراعلی اور ایم این ایز ایم ایز سیکرٹریوں کی تنخواہوں و مراعات اور دیگر سرکاری VIP لگثری سہولیت در سہولیت لینے میں کسی قسم کی کوئی کثر نہیں چھوڑی جاری ہے۔ عوام پر فیول گیس بجلی ٹیکسوں دیگر اشیاء ضروری کو سینکڑوں گناہ ھوشربا مہنگائی کا اٹیم بم پھنکے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح پاکستان کی 75 سالوں کی تاریخ ریکارڈ ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔لیکن وزیراعظم عمران خان اور انکے کابینہ کے وفاقی و صوبائی وزراء، وزیر اعلی ،گورنرز اور اسمبلیوں کے نمائندے سب اچھا ہے کہ خوشخبری پر خوشخبری کی نوید اور راکھ سنا رہے ہیں۔جبکہ وزیراعظم عمران خان صاحب قوم کو گھبرانا ہے نہیں کی ویکسنیشن مہنگائی کی ڈرپوں کے زریعے سے تسلی و تشافی دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی ذمہ داران نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور مہنگائی کے جن کو کنٹرول نہ کیا تو عوامی انقلاب کا جن ناصرف مہنگائی کے جن کو نیگھل جائے گا بلکہ حکومتی حکمرانوں کے حکمرانی کے نشے کو بھی بہا کرلے ڈبوے گا اب فصیلہ وزیراعظم عمران خان صاحب پر ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہے یا اس مہنگائی کے سونامی کو عوامی انقلاب کے طوفان کے سپرد کرناہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *