‏سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ماسک پہننےکی پابندی ختم

سعودی عرب: ()سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ماسک پہننےکی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی۔ ا

س کے علاوہ کورونا کی مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد ریسٹورنٹس اور سنیما ہالز جاسکیں گے اور انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی بھی اجازت ہوگی ،حکومت سماجی فاصلے سے متعلق پابندیاں ختم کردے گی۔ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی پر17 اکتوبر سےکورونا پابندیوں میں نرمی ہوگی۔

مزید پڑھیں: مسجدالحرام کو مکمل طور پر کھول دیا گیا، نمازیوں میں فاصلہ بھی ختم

یاد رہے کہ گذشتہ شب سعودی حکومت نے مسجدالحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مکمل ویکسی نیٹڈ افراد عبادت کے لیے حرمین شریفین میں داخل ہوسکیں گے، حرمین شریفین میں ماسک اورعمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی کردیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *