جماعت دہم جنرل گروپ اورسماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے نتائج کا اعلان کچھ دیر میں

میٹرک بورڈ

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق آج بروز جمعہ 15اکتوبر کو سہ پہر4بجے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو جماعت دہم کے نتائج کے اعلان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت پہلے جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 11 سال بعد نئی فلم کیلئے فردین خان منظر عام پر آگئے

انہوں نے کہاکہ طلباء وطالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور ایس ایم ایس سروس پر bsek لکھ کر اسپیس دیں اور رول نمبر لکھ کر 8583پر بھیج کر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *