مفتی محمودؒ کانفرنس کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری، شہریوں سے تعاون کی گزارش

پشاور : ()مفتی محمودؒ کانفرنس کے پیش نظر پولیس انتظامیہ اور جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) نے مشترکہ طور پر ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔ لہٰذا اس ٹریفک پلان کے مطابق ان ص ار الاسلام کے رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں سے بھرپور تعاون کرنے کی گزارش کی ہے ۔ جمیعت علماء اسلام خیبر پختونخواہ نے کسی بھی ناخوش گوار صورتحال اور پریشانی سے بچنے کے لیے شہریوں سے التماس ہےکہ ٹریفک پلان کی پیرروی کریں۔

1۔موٹروے پر ہزارہ ڈویژن،ملاکنڈ ڈویژن،وسطی اضلاع کے قافلے موٹروے سے اتر کر موٹروے چوک میں سواریاں اتار کر میٹرو ٹرمینل چمکنی کے ساتھ مختص پارکنگ میں گاڑی پارک کریں۔
2۔ باجوڑ،مہمند،شبقدر،چارسدہ روڈ قافلے نادرن بائی پاس سے ہوکر موٹروے چوک سے اتر کرموٹروے چوک میں سواریاں اتار کر میٹرو ٹرمینل چمکنی کے ساتھ مختص پارکنگ میں گاڑی پارک کریں۔

مزید پڑھیں: بیوی کاقاتل اسکاشوہرنکلا،ملزم گرفتارآلہ قتل برآمد

3۔ مچنی،پی کے 66,67پچگی روڈ،متھرا، خزانہ روڈ کے قافلے بائی پاس سے ہوکر موٹروے چوک سے اتر کر موٹروے چوک میں سواریاں اتار کر میٹرو ٹرمینل چمکنی کے ساتھ مختص پارکنگ میں گاڑی پارک کریں۔
4۔خیبر،حیات آباد کے قافلے رنگ روڈ سے آکر موٹروے چوک میں سواریاں اتار کر میٹرو ٹرمینل چمکنی کے ساتھ مختص پارکنگ میں گاڑی پارک کریں۔
5۔جنوبی اضلاع کے قافلے کوہاٹ روڈ سے ہوکر رنگ روڈ آکر موٹروے چوک میں سواریاں اتار کر میٹرو ٹرمینل چمکنی کے ساتھ مختص پارکنگ میں گاڑی پارک کریں۔
6۔چارسدہ روڈ سے رنگ روڈ تک روڈ مکمل بند رہیگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *