بیوی کاقاتل اسکاشوہرنکلا،ملزم گرفتارآلہ قتل برآمد

چارسدہ: () SHOتھانہ مندنی جوہرشید خان نے قتل کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے اپنے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کی نشاندہی پر آلہٰ قتل برآمد کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ مندنی جوہرشید خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم ایوب خان کی اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی، جس کی رنجش سے ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان اللہ ولد فضل مولا سکنہ نستہ نے اپنی بہن کی قتل کی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں گھر میں موجود تھا ، اطلاع کے پیش نظر بہن کے گھر آیا توبہن کی نعش قتل شدہ پڑی تھی۔ مجھے یقین ہے میری بہن کو اس کے شوہر ایوب خان ولد ظریف خان سکنہ ڈھڑاکلے نے گھریلو ناچاقی پر قتل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت سندھ کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی بھر پور حمایت کا اعلان

واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ آصف بہادرخان نے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی محمد اسحاق خان، ایس ایچ او تھانہ مندنی جوہر شید خان اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری اور آلہٰ کی برآمدگی کاٹاسک حوالہ کیا۔

تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی اور ملزم ایوب کوگرفتار کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہٰ قتل پستول بھی برآمد کیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *