اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ، جرائم کی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد: ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاء الرحمان، ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر شاہ سمیت زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں تمام زونز کے کرائم کا جائزہ لیا، متعلقہ افسران سے پوچھ گچھ کی، ناقص کارکردگی پر افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او آئی نائن کو 25 ہزار روپے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا جب کہ اے وی ایل سی اور سی آئی اے کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔

مزید پڑھیں: بصارت سے آگہی کا عالمی دن

تمام افسران خصوصا ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اگلے سات روز میں پرفارمنس دکھائیں، ساتھ ہی ہدایات جاری کی کہ قتل کے مقدمات میں اشتہاری اور نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں، مقدمات کے چالان اور برآمدگی کی شرح میں اضافہ کیا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے ، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور غیرقانونی اسلحہ اور منشیات کے خلاف مہم میں تیزی لانے کی بھی ہدایت جاری کی گئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ، کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کروں گا، ہم عوام کے خادم ہیں اس لئے ان کی جان و مال کا تحفظ بھی ہمارا اولین فرض ہے ۔ کار و موٹر سائیکل چوری کی واردات کسی صورت نہیں ہونی چاہئے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *