آج کا دن تاریخی حوالے سے کیسا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ؟

2 فروری 1990 جنوبی افریقہ کے صدر ڈی کلارک نے افریقی نیشنل کانگریس پرعائد 30 سالہ پابندی ختم کرتے ہوئے نیلسن منڈیلا کی جیل سے رہائی کا حکم دیا تھا ۔

2 فروری 1982 شام میں حامہ قتل عام ہوا ۔ بغاوت کے نتیجے میں اقتدار پر قابض ہوئے حافظ الاسد کے خلاف حامہ شہر میں عوام سڑکوں پر نکل آئی ، جسے روکنے کےلیے شامی فوج نے شہر پربموں کی بارش کردی تھی ۔ اس کے ساتھ شہر میں فوج نے تباہ حال عمارتوں میں چھپے عوام پر زہریلی گیس بم بھی استعمال کیے ۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس قتل عام میں 10 تا 25 ہزارافراد مارے گئے تھے ، جبکہ غیر سرکاری اعداد و شمار یہ تعداد 40 ہزار بتاتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آج کا دن تاریخی حوالے سے کیسا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ؟” ایک تبصرہ

  1. الرٹ نیوز سے گزارش ہے کہ اس سلسلہ کو روز مردہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے ۔تاکہ ہم لوگ تاریخ سے آگاہ ہوتے رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں