شاہ رخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنے والا افسر نئی مشکل میں پڑ گیا

آریان خان

ممبئی : بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے افسر نئی مشکل میں پڑ گئے۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی جانب سے سنگین انکشافات کیے گئے ہیں۔سمیر وانکھیڈے نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ گذشتہ کچھ روز سے ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔

سمیر وانکھیڈے نے ان کی جاسوسی کی شکایت ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔سمیر وانکھیڈے کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قبر پر قبرستان جاتے ہوئے احساس ہوا کہ کوئی مسلسل میرا پیچھے آ رہا ہے مجھے شک ہے کہ میری جاسوسی کی جا رہی ہے۔این سی بی افسر نے دعویٰ کیا ہے پولیس کے دو افسران کے ہمراہ دو افراد ان کے قبرستان جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔

سمیر وانکھیڈے نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے پولیس کو ثبوت بھی پیش کیے۔انہوں نے اپنے اہلخانہ کے لیے سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپل سبسٹنس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی،20 بی،27 اور 35 شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *