سیرت مصطفی پر عمل پیرا ہوکر ہم مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں،پیر سید شاہد بادشاہ

ایبٹ آباد: (نمائندہ نوید خان) الحاج پیر سید احمد شاہ نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس مبارک دربار عالیہ کشکہ شریف حویلیاں میں بروز اتوار 10 نومبر کو عظیم الشان طریقے سے منایا گیا،جس میں برطانیہ،امریکہ بھر سے جید علماء اور پاکستان سے آئے ہوئے نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔

سجادہ نشین دربار عالیہ کشکہ شریف حویلیاں پیر سید شاہد بادشاہ نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام بالخصوص سید احمد شاہ بادشاہ کی تعلیمات اور عملی زندگی انسانیت کا بہترین درس ہے،صالح معاشرہ کی تشکیل اور قرآن وسنت کی تعلیمات کو فروغ دیا،جو لوگ اللہ کا ذکر اور سیرت مصطفی پر عمل پیرا ہو کر بغیر کسی خوف کے تمام دنیاوی مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈی پی ایس ، قادر آباد اور عالمی امن عالمی امام حسین امن انعام 2021 پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد.

اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج ہمیں عرس مبارک کی خوشی کا دن پھر نصیب ہوا۔سجادہ نشین دربار عالیہ کشکہ شریف حویلیاں کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے جنت میں جانا ہے تو اچھے کاموں کا آغاز اپنے گھر سے ہی شروع کرنا چاہیے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہیے اور پھر اسی طرح اپنے نبی کے سیرت پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارنی چاہیے۔

اولیاءاللہ کی تعلیم و تربیت کی بنیاد رسول اللہ کی محبت اور اللہ تعالی کی حکم آوری ہے،پیر سید احمد شاہ بادشاہ اور ان کے جانشین سید پیر شاہد بادشاہ نے ساری زندگی انہیں زرین اصول پر عمل پیرا ہوکر لاکھوں افراد کو گوشہ اسلام میں داخل کیا انہوں نے اپنی زندگی کو آقائے دو جہاں کی تعلیمات کی روشنی میں گزاری اور دنیا و آخرت میں اللہ تعالی کے حکم سے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔پیر سید احمد شاہ کا فیض دنیا بھر میں مریدین کو اپنی جانب راغب کیے ہوئے ہیں ان کی عظمت اور مرتبے کو اللہ تعالی نے بلند کیا اور آج امت ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: KUJ کا سینئر رکن نصیر احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

عرس مبارک میں پاکستان،امریکا اور برطانیہ بھر سے جید علماء اور نعت خوانوں نے بھرپور شرکت کی جن میں عمران حسن قادری،تیمور مختار قادری،محمد فیصل نقشبندی,حنیف قمر آبادی،حکیم محمد فیض سلطان،ظفر محمود سیالوی،محمد سہیل کلیم،توقیرالدین قلندری، صاحبزادہ وقاص ریاض،قاری امیر الدین نقسبندی،محمد حارث،عبدالکبیر کریمی،اور مریدین و زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کے شرکاء نے آستانہ عالیہ کشکہ شریف حویلیاں کے روح رواں پیر سید زاہد بادشاہ اور صاحبزادہ سید مجاہد حسین بادشاہ، صاحبزادہ ارسلان بادشاہ کا بے حد شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت اور کوششوں سے اس عرس مبارک کا قیام عمل میں لایا گیا۔محفل میں خواتین و حضرات کے ہزاروں تعداد نے شرکت کی جن کے لئے بہترین لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جو مسلسل تین دن تھک چلتا رہا۔عرس مبارک کا اختتام شام چار بجے پیر سید شاہد بادشاہ عید گاہ پشاور پیر کی خصوصی دعاوٴں سے ہوا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *