بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان نے کھانا اور سونا چھوڑ دیا

ممبئی: منشیات کیس میں بیٹے کی گرفتاری پر بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔

بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری نے اداکار کو مبینہ طور پر بے حد متاثر کیا ہے جب کہ موجودہ دور ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت ہے۔

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کی گرفتاری اور ضمانت مسترد ہونے کے باعث ٹوٹ کر رہ گئے۔ شاہ رخ خان کئی روز سے ٹھیک طرح سے نہ سوئے پائے اور نہ ہی انہوں نے صحیح طریقے سے اپنی خوراک کا کوئی خیال رکھا ہے۔ شاہ رخ خان کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ کو اطمینان تھا کہ ان کے بیٹے آریان کی ضمانت ہو جائے گی اور وہ گھر منتقل ہو جائیں گے مگر ایسا نہ ہو سکا ، توقعات کے برعکس بیٹے کی ضمانت ممبئی کی مقامی عدالت نے مسترد کردی جس کے باعث وہ غم وغصے کی کیفیت سے دو چار ہیں۔

شاہ رخ خان کے قریبی دوست کے مطابق سپر اسٹار خود کو بہت پرسکون اور مطمئن ظاہر کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ بیٹے کی گرفتاری نے انہیں بالکل توڑ کر رکھ دیا ہے۔ بالی ووڈ کنگ نے آج سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز کرناتھا تاہم بیٹے کی پریشانی کے باعث وہ فوکس نہیں کر پا رہے اور انہوں نے اپنے کام بھی ملتوی کر دیئے ہیں۔

بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپل سبسٹنس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی،20 بی،27 اور 35 شامل ہیں۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے 4 سال سے منشیات لینے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *