ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایٹمی سائنسدان ہی نہیں بلکہ ایک عظیم لیکچرار بھی تھے، رحیم خان تنولی

کراچی : مسلم لیگ(ن) شارجہ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری رحیم خان تنولی نے محس پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اپنے بیان میں نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ڈاکٹر عبد القدیر خان کی شاندار سائنسی خدمات کی بدولت پاکستان اٹیمی قوت بنا اور ملکی دفاع کے لحاظ سے ناقابلِ تسخیر اور مستحکم ہوا، انکی اعلیٰ خدمات کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا اور یاد کیا جائےگا۔

انہوں نے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالی قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے،دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں پوری قوم برابر شریک ہے، انکی وفات پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہے اور پاکستانی قوم کے لیے یہ ایک عظیم سانحہ ہے جس کا غم بہت بڑا ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *