لاہور: ڈرائیور نے اپنے ہی مالک کو لوٹ لیا، 2 کروڑ لے کر فرار

گن پوائنٹ پر مالک لٹ گیا

لاہور میں ایک ڈرائیور نے اپنے ہی مالک کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور اس کے پاس موجود 2 کروڑ روپے لے کر فرار ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شہری محمد اشرف سیالکوٹ سے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے لے کر ڈرائیور ظفر کے ساتھ لاہور پہنچا تھا۔

لاہور پہنچنے کے بعد ڈرائیور بڑی ہوشیاری کے ساتھ نمبر پلیٹس تبدیل کروانے کے بہانے گاڑی تھانہ فیکڑی ایریا میں لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران اچانک دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار سامنے آئے اور گن پوائنٹ پر رقم چھین کر ڈرائیور کے ساتھ فرار  ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *