ای او بی ائی کرپشن سکینڈل: جسٹس قاضی محمد امین احمد کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد : عدالت عظمیٰ میںʼʼای او بی ائی کرپشن سکینڈل‘‘ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران بنچ کے رکن جسٹس قاضی محمد امین احمد کی جانب سے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس کی سماعت سے معذرت کے بعد کیس کسی دوسرے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کے انتظامی حکم کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ایک فریق مقدمہ کے وکیل لطیف کھوسہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور انتخابی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے ہیں۔

اس لئے کیس ملتوی کیا جائے ،جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ بینچ کے ایک رکن جسٹس قاضی محمد امین احمد بھی اس کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتے ہیں ،بعد ازاں مذکورہ بالا حکم کے ساتھ کیس چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *