ہری پور: اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام آل پارٹیز عظمت صحابہ و اہلبیت سیمینار کا انعقاد

ہری پور : اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں گستاخ صحابہ واہلبیت کے لیے سزائے موت کا مطالبہ۔کسی گروہ صحابہ کرام واہلبیت کے احترام کا مطالبہ نہیں لیکن ان مقدس ہستیوں کی توہین اجازت نہیں دے سکتے۔اہلسنت والجماعت ضلع ہری پور کے زیر اہتمام دارالعلوم علی المر تضٰی ؓپکی ڈولی جی ٹی روڈ میں آل پارٹیزعظمت صحابہ واہلبیت سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت جے یو آئی نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا قاضی گل رحمان نے کی جبکہ نقابت کے فرائض مولانا محمودالرحمان نے سرانجام دیے۔

اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے ضلعی سربراہ حافظ عبدالوحید جدون، جمعیت اہلحدیث کے حافظ عبدالوحید عبداللہ،آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار راجہ حفیظ انور، پیپلز پارٹی کے رہنما اورنگزیب مغل، تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما عبدالصبورقریشی،جے یو آئی (ف)کے ضلعی امیر مولانا فیوض الرحمان قریشی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مفتی ہارون الرشید شامی،جے یو آئی (س)کے قاری محمد یوسف ہزاروی، مظہر خان جدون، ازرم خان جدون،سابق تحصیل ممبر قاری نورحسین،مولانا بابر خان ربانی، سابق ناظم مولانا محمد صدیق سمیت سیاسی ومذہبی جماعتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعدد میں شرکت کی۔

اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا عطا ء محمد دیشانی اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا رب نواز طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تمام مذاہب کے لیے پیغام پاکستان کے عنوان سے ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا امن کے قیام اور ملکی استحکام کی خاطر اہلسنت والجماعت نے پیغام پاکستان پر دستخط کیے ہم اپنے نعرے سے پیچھے ہٹے لیکن اس کے بعد خلفائے راشدین بنات نبی اور نبی کریم کے قریبی عزیزوں کی گستاخیوں میں اضافہ ہوگیا۔صحابہ واہلبیت کی عزت وناموس کا تحفظ کسی جماعت نہیں بلکہ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

انھوں نے ڈی جی رینجرز سندھ کی طرف سے شہنشاہ نقوی کو امن ایوارڈ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈی جی رینجرزکو فورًاعہدے سے ہٹاجائے ورنہ ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحفظ ناموس صحابہ واہلبیت بل پاس ہوچکا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی کے توسط سے قومی اسمبلی میں تحفظ ناموس صحابہ واہلبیت بل پیش کردیا گیا ہے جس میں گستاخ صحابہ واہلبیت کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیاگیا ہے صحابہ کرام واہلبیت کے احترام کا مطالبہ نہیں لیکن کسی گروہ ان مقدس ہستیوں کی توہین اجازت نہیں دے سکتے۔

اس موقع پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اورنگزیب مغل، تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما عبدالصبورقریشی اور تاجر رہنما راجہ حفیظ انور تحفظ ناموس رسالت صحابہ واہلبیت کی جدوجہد میں اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

انھوں نے کہا کہ وہ کسی جماعت میں بھی ہوں ان مقدس ہستیوں کی عزت وناموس کے تحفظ کے لیے اہلسنت والجماعت کے شانہ بشانہ ہونگے۔سیمینارکے میزبانی کے فرائض مولانا عامر خان جلالی نے سرانجام دیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *