الفاروقیہ ٹرسٹ نے ضلع لودہراں کے عوام کیلئے درجنوں آر او پلانٹس لگادیے

ملتان : پانی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ صاف پانی انسانوں کا حق ہے۔ تحصیل شجاع آباد،ضلع لودہراں کے علاقے گندے پانی کی وجہ سے بیماریوں کے گڑھ بنتے جارہے ہیں،الفاروقیہ ٹرسٹ نے اپنی مددآپ کے تحت درجنوں آر او پلانٹس لگا کر ضلع ملتان اورضلع لودہراں کی خدمت کا حق ادا کیا۔ان خیالات کا اظہارالفاروقیہ ٹرسٹ کے چیئرمین اور جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے سربراہ مولانا زبیراحمد صدیقیؔ نے الفاروقیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ شجاع آباد کے زیر انتظام،خدمت خلق فاؤنڈیشن لاہور کے تعاون سے ظریف شہیدتحصیل شجاع آباد،منشی والاضلع لودہراں میں لگائے گئے، آراوپلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ مخلوق خداکے لیے پانی کاانتظام کرناافضل ترین صدقہ اور پانی کے منصوبے بہترین صدقہ جاریہ ہیں۔خلق خداکی خدمت کرنے والوں سے اللہ تعالی محبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خراب پانی کی وجہ سے لاتعدادلوگ گردے فیل، جبکہ بے شمارلوگ معدہ اور جگر کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، اہل خیر انسانیت کی خدمت کے لیے آگے بڑھیں۔

اس موقع پرالفاروقیہ ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا زبیراحمد صدیقی ؔنے،الفاروقیہ ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد عمیر صدیقیؔ،راؤمحمداکرم،چوہدری محمدشاہین،صوفی نعمت اللہ،مولانامحمدیحییٰ اور دیگر کے ہمراہ قصبہ ظریف شہیدلیاقت چوک میں آر او پلانٹ کا افتتاح کیا۔جبکہ قصبہ منشی والا،نزدجگووالا،ضلع لودہراں میں الفاروقیہ ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا زبیراحمد صدیقی ؔنے الفاروقیہ ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد عمیر صدیقیؔ،ملک محمداکرم کنہوں،مولاناقاری صفی اللہ ارشد،مولاناحفیظ اللہ فاروقی،چوہدری نصیرگجراورمعززین علاقہ ودیگرکے ہمراہ عوام کے لیے آر او پلانٹ کا افتتاح کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *