لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر پی ٹی آئی کا تین دن سوگ منانے کا اعلان

عمر شریف

کراچی: ( ) لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر پی ٹی آئی کی جانب سے تین دن سوگ منانے کا اعلان۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ،

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے جئے پرکاش لوہانا، ایم پی اے سعید آفریدی، راجہ اظہر، سینیئر رہنماء حاجی مظفر شجراع، عامر ابڑو،کاشف نظامی اور دیگر موجود تھے۔

حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کسی اشو پر بات کرنی تھی لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پر تین دن پارٹی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ آج ایک عظیم طنز ومزاح کے بڑے نام کا انتقال ہوچکا ہے سب کو ہنسانے والا آج پوری قوم کو رلا گیا۔

مزید پڑھیں: بیمار پُرسی کرنے والا جنت کے باغ میں رہتا ہے

عمر شریف ایک بہت بڑا نام تھے پوری دنیا میں ان کی مقبولیت ہے۔عمر شریف آج ہم میں نہیں رہے۔ عمر شریف کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی آج اس لیے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے،تحریک انصاف سندھ تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کا مشکور ہوں بحیثیت ریاست صوبائی اور وفاقی حکومت نے بھرپور مدد کی پاکستان اپنے ہیروز کی قدر کرتا ہے۔

عمر شریف صاحب کو ایوارڈز سے نوازہ گیا،
وہ اپنے آپ میں ایک انجمن تھے اس ملک کے لیے عمر شریف سر کا تاج تھے پوری قوم عمر شریف کو سلام پیش کرتی ہے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *