گیسٹ ہائوس اور ہوٹلز کو IT کے حوالے سے درپیش مسائل کا حل کریں گے ، DIG آئی ٹی فدا حسین مستوئی

رپورٹ : اختر شیخ

گیسٹ ہائوس اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کراچی (گاہک) کے ممبران و رہنماؤں نے ڈی آئی جی آئی ٹی فدا حسین مستوئی سے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔

گیسٹ ہاؤس اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کراچی (گاہک) کے صدر طاہر خان اوریازئی نے ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے ہوٹل آئی سافٹ ویئرہماری انٍڈسٹری کو دیکر کافی مشکلات کو حل کردیا ہے جس ہر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،ہوٹل اینڈ گیسٹ ہاؤسز ایسوسی ایشن کراچی (گاہک) کے صدر طاہر خان اوریا زئی کی جانب سے چار مسائل پیش کئے گئے ،ان مسائل میں‌ ہوٹل و گیسٹ ہائوس انڈسٹری کو درپیش مسائل سے بھی ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کو آگاہ کیا گیا ۔

سینٹرل پولیس آف کراچی میں گیسٹ ہائوس اینڈ ہوٹلز ایسوسی ایشن کراچی کے وفد کا گروپ فوٹو

سینٹرل پولیس آفس میں دوپہر ساڑھے 12 بجے ملاقات شروع ہوئی جو ایک بجکر 15 منٹ تک جاری رہی ، اس ملاقات میں ملاقات میں ایسوسی ایشن کے صدر طاہر خان اوریازئی ، جنرل سیکرٹری عرفان بشیر ، نائب صدر گلشن جمال قاسم علی شاہ ، نائب صدر کلفٹن شاہ سعود اور میڈیا کوآرڈینیٹر صفدر ملک ،ٹریژرار یوسف احمد لاکھانی ،ممبرگورننگ باڈی وصال خان ،محمد ہاشم ،ثنااللہ سولنگی ، آفاق ستی ، گلفراز ، زبیر لاکھانی اور عارف خان سمیت گورننگ باڈی کے ممبران شریک رہے ۔

سینٹرل پولیس آف میں گیسٹ ہائوس اینڈہوٹلز اہیسوسی ایشن کے رہنمائوں کو گروپ فوٹو

اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی فدا حسین مستوئی کو بتایا گیا کہ پولیس کے ہوٹل آئی سافٹ ویئر نے متعدد مشکلات کو جہاں دور کیا ہے وہیں بعض مشکلات بڑھا بھی دی ہیں جو اب بھی حل طلب ہیں ۔ڈی آئی جی نے گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو آئی ٹی کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے دیگر مسائل کے لئے اپنے اپنے علاقے کے ایس پیز ،ڈی آئی جیز و آپریشن پولیس سے مل کرمسائل کو حل کرنے کی بھی تجویز دی ہے ۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہر کے 217 گیسٹ ہاؤسز اینڈ ہوٹلز میں ہوٹل آئی سافٹ ویئر کی تنصیب کی تھی جس سے اب تک 4 ہزار سے زائد کرمنلز اور 5 ہزار سے زائد مشکوک افراد کو ٹریس کیا ہے ۔

Comments: 1

Your email address will not be published. Required fields are marked with *