تبلیغی اجتماع 30 جنوری کو منگھو پیر کراچی میں شروع ہو گا .

رپورٹ : اختر شیخ

کراچی میں تبلیغی اجتماع 30 جنوری سے شروع ہو گا ، اجتماع کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں . اجتماع گاہ کا کل احاطہ بیس ایکٹر اراضی پر مشتمل ہے . اس احاطے کے اندر ہی موٹر سائیکلوں کو پارک کرنے کی جگہ مختص کی گئی ہے .

تبلیغی اجتماع میں اندورانی سیکورٹی و رہنمائی کے فرائض خود تبلیغی جماعت کے کارکنان انجام دیں گے ، جب کہ پنڈال کے باہر بھی ان کے رضا کار موجود ہونگے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے ڈی آئی جی 800 کے قریب پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے اور ٹریفک کو کنٹرول کے لئے بھی 200 سے زائد ٹریفک وارڈن اہلکار تعینات کئے گئے ہیں .

تبلیغی اجتماع منگھو پیر کی یوسی فور اور یوسی پانچ کے ساتھ ساتھ اورنگی ٹائون کے بعض حصوں سے بھی ملتا ہے . اس اجتماع میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں ،جو تین روز تک یہاں علمائے کرام ، مبلغین کے بیانات سنتے ہیں اور مذاکرے کرتے ہیں‌ .جس کے بعد اجتماع دعا کے بعد تبلیغی اکابریں مختلف جماعتوں کی تشکیل کرتے ہیں جو ایک سال ، چاہ ماہ اور چالیس روز کے لئے علاوہ سہ روزہ پر تبلیغ کے لئے جاتے ہیں .
اجتماع تین روز جاری رہنے کے بعد دو فروری اتوار کی صبح اختتام پذیر ہو جائے گا .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *