بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو ماسک نہ لگانے پر مداحوں نے آڑھے ہاتھوں لے لیا

کنگنا رناوت

ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کوئی ایسا موقع جانے نہیں دیتی ہیں جہاں مداح انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ  کنگنا رناوت اپنے بیانات، فلموں میں ادا کیے جانے والے کردار اور دوسروں پرتنقید کرکے متعدد بار تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنی ان حرکتوں سے باز نہیں آتیں اور آئے دن کوئی نیا بیان دے دیتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ کواس وقت سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جب وہ ممبئی ایئرپورٹ پرموجود تھیں اورانہوں نے ماسک بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔

نہ صرف یہ بلکہ اداکارہ فوٹوگرافرزکو وکٹری کے ایسے پوزدے رہی تھیں کہ جیسے وہ کوئی جنگ فتح کرکے آئی ہوں۔

صارفین نے ان کے اسٹائل پر کہا کہ ’واہ نوماسک نوانٹری کو کیا اگنورکیا گیا ہے، یہ نا انصافی ہے‘ ایک اور نے کہا کہ ’‘ یہ کوئی مہارانی ہیں جو ماسک نہیں لگارہی ہیں‘ جب کہ ایک اورنے کہا کہ ’یہ جیت کا نشان کیوں بنارہی ہیں۔‘

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *