PMC نامنظور، اسلامی جمعیت طلبہ کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ

کراچی: () PMC نامنظور، PMC کے سافٹ ویئر کا ہی نہیں ہارڈ ویئر کا بھی مسئلہ ہے ، اسلامی جمعیت طلبہ نے کراچی پریس کلب کے باہر PMC کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں طلبہ طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جمعیت عفان شیخ کا کہنا ہے کہ طلبہ کے مطالبات فوری حل کیئے جائیں، اگر مطالبات حل نہ کیے گئے تو مظاہرہ کا رُخ گورنر ہاؤس کی جانب بھی موڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: رینجرز، سی ٹی ڈی کی کورنگی میں مشترکہ کارروائی،4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

PMC نامنظور کے پلے کارڈز اُٹھائے، طلبہ سراپا احتجاج رہے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ صدیقی نے کہا کہ طلبہ اپنا حق لینا خوب جانتے ہیں، ہم طلبہ کو اُنکا حق دلواکر ہی دم لیں گے، احتجاج مطالبات کی منظوری کے بغیر کسی صورت بھی ختم نہیں کریں گے، انہوں نے بتایا کہ PMC کے سافٹ ویئر کا ہی نہیں ہارڈ ویئر کا بھی مسئلہ ہے، جسے فوری حل کیا جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *