بوہری کمیونٹی کے سربراہ و روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

کراچی : بوہری کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفدل سیف الدین ایک ہفتے کے دورے پر کراچی پہنچ گئے،کراچی ایئر پورٹ پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے سیدنا مفدل سیف الدین کا استقبال کیا۔

ترجمان کےمطابق بوہری روحانی پیشوا نیروبی سے پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائٹ نمبر پی کے 6714 سے کراچی پہنچے،سیدنا مفضل سیف الدین اسٹیٹ گیسٹ کے طور پر کراچی میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

پولیس حکام کےمطابق سیدنا مفدل سیف الدین کے دورہ کراچی کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔بوہری برادری کے سربراہ کو وی وی آئی پی شخصیت کا پروٹوکول دیا جارہا ہے،صدر مملکت اور وزیر اعظم کی سیکورٹی کے مساوی حفاطتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

بوہری کمیونٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بوہری کمیونٹی کے سینکڑوں رضاکار بھی سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *