عمر شریف کی طبیعت میں بہتری، ائیر ایمبولینس میں مزید 2 دن لگ سکتے ہیں

عمر شریف

کراچی: کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے والد کی طبیعت میں بہتری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے والد عمر شریف کی طبیعت کو سنبھال رکھا ہے، والد کو سی سی یو سے پرائیوٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواد عمر کا کہنا تھا کہ ائیر ایمبولینس آنے میں مزید ایک سے 2 دن لگ سکتے ہیں، ائیر ایمبولینس کے آنے کے بعد والد علاج کے لیے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانےوالی ائیر ایمبولینس کمپنی کی بھی ایک ای میل موصول ہوئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عمر شریف کی فیملی کا کوئی فرد ائیر ایمبو لینس میں سفر نہیں کر سکے گا جب کہ ائیر ایمبو لینس کو واشنگٹن تک پہنچنے کے لیے 2 مقامات پر اسٹاپ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے خاندان کے چاروں افراد اپنے طور پر کمرشل پرواز سے امریکا جائیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *