دبئی میں آئی پی ایل کورونا پھیلانے کا سبب بننے لگی

آئی پی ایل

دبئی میں آئی پی ایل کورونا پھیلانے کا سبب بننے لگی۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا نے دبئی میں جاری آئی پی ایل میں شریک بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے لیکن اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے آئی پی ایل کے منتظمین میچز کا انعقاد کرا رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سن رائزر حیدرآباد کے باؤلر تھنگاراسو نترجن کورونا میں مبتلا ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے کھلاڑی ہیں اور انہیں سن رائزر حیدرآباد میں ان کے 6 قریبی ساتھیوں بشمول آل راؤنڈر وجے شنکرکو ان دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ کردیا گیا۔

سن رائزر حیدرآباد ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نترجن ، ٹیم مینیجر وجے کمار، فزیو تھیراپسٹ جے شیام سندر، ڈاکٹرانجنا وینن، لاجسٹک مینیجر توشار کیھد کر اور نیٹ باؤلر پیریاسمے گنیسا کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے انڈیا میں کورونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے 5 ماہ کے تعطل کے بعد اتوار سے دبئی میں آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *