نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا

بورڈ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی منسوخ ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بناکر اچانک دورہ منسوخ کرلیا گیا تھا اور اب آئندہ ماہ انگلینڈ کی میزبانی کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کئے جانے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم بھجوانے سے انکار کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای سی بی نے کہا کہ فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے پیش نظر کیا جارہا ہے، خطے کی موجودہ صورتحال میں سفرکرواکر ان کو کسی دباﺅ کا شکار نہیں کرنا چاہتے، پی سی بی کے ساتھ ٹور ممکن بنانے کیلیے مثبت پیش رفت کی تھی، اندازہ ہے کہ فیصلہ مایوسی کا باعث بنے گا، اس کے بعد کرکٹ پر اثرات کے حوالے سے افسردہ ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *