کم عمر ڈرائیوروں ،گاڑی مالکان اور والدین کیخلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی

کراچی: معزز عدالت عالیہ (سندھ ہائی کورٹ ) کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس ضمن میں مورخہ 2 ستمبر سے 19 ستمبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں جرمانے اور چالان جاری کئے۔

مزید پڑھیں: بنگالی کمیٹی پاکستان کا اثاثہ ہے ، ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کم عمر ڈرائیوری پر 15186 چالان اور7593000 روپے جرمانے کئے گئے۔ جب کہ گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 7904 چالان جاری جبکہ 7904000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی 14243 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *